کراچی میں اس سال شدید گرمی پڑے گی، ہیٹ ویو خدشہ موجود ہے :محکمہ موسمیات

Heat Wave

Heat Wave

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس سال بھی پچھلے سال کی طرح سخت گرمیاں پڑیں گی جبکہ ہیٹ ویو کا خدشہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس سال بھی گرمی کا موسم اپنی سختی دکھائے گا جبکہ ہیٹ ویو کے خدشات بھی موجود ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا لیکن اس سے ہونے والے نقصانات کو بہتر اقدامات کے ذریعے بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے شہریوں کو بچانے کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز اور حکومت کو قبل از وقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال بھی ماہ رمضان سخت گرمی میں آئیں گے اس لیے عوام خود بھی اپنی احتیاط کریں اس کے لیے حکومت کی جانب سے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔