کراچی: جماعت اسلامی کی ریلی پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ، 7 کارکن زخمی

Jamaat Islami,Workers Injured

Jamaat Islami,Workers Injured

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ میں جماعت اسلامی کی انتخابی ریلی میں نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر دیا، نامعلوم افراد نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے جس سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔

پتھراؤ کے نیتجے میں جماعت اسلامی کے 7 کارکن زخمی ہوئے جہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود بلدیہ پولیس واقعہ کو چھپاتی رہی، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ریلی کی اجازت لی اور نہ ہی کوئی ریلی نکالی گئی ہے، تاہم زخمیوں اور گاڑیوں کی تصویروں نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔