کراچی : جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

Doctors Strike

Doctors Strike

کراچی (جیوڈیسک) جناح ہسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری ہے، تین دن میں 15 ہزار مریض علاج کے بغیر واپس چلے گئے، سیکڑوں آپریشن نہ ہوسکے، ہڑتال کے باعث مریض خوار ہو رہے ہیں۔

جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال تیسرے دن بھی جاری ہے انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرت اب تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ ڈاکٹرز کے احتجاج اور ہڑتال کے باعث او پی ڈی بند ہے جبکہ آپریشن تھیٹرز میں بھی کام نہیں ہو رہا ہے۔ صرف ایمرجینسی کا شعبہ کھلا ہوا ہے۔

او پی ڈی کی بندش سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جناح ہسپتال کی او پی ڈی میں بیشتر مریض دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔ گزشتہ تین دن کے دوران 15 ہزار مریض علاج کے بغیر چلے گئے جبکہ آپریشن تھیٹرز بند ہونے سے سیکڑوں آپریشن نہ ہوسکے۔