NA-122 کا ٹریبونل فیصلہ تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہے۔ اشرف قریشی

 Ashraf Qureshi

Ashraf Qureshi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمران ٹائیگر پینل کے صدر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ NA-122 کا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف اس کے کارکنان اور عوام کی اخلاقی فتح ہے وقت نے ثابت کردیا کہ الیکشن 2013ء میں بڑے پیمانے میںپورے ملک خصوصاً پنجاب میں دھاندلی ہوئی ہے۔

عوامی رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں دھاندلی زدہ حکومت کو اب گھر چلے جانا چاہیئے ان خیالات کا اظہار اشرف قریشی نے انصاف ہائوس میں NA-122کے ٹریبونل کے فیصلے پر کارکنان تحریک انصاف کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور شکرانہ ادا کیا گیا۔

اشرف قریشی نے کہاکہ عمران خان کی آواز پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اب کسی بھی طالع آزما کو دھاندلی اور غیر قانونی طریقے سے اقتدار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا ۔انہوں نے کارکنان سے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی نہ صرف تیاری کریں بلکہ انتخابات کو چرانے والوں پر نظر رکھنے کے لئے الیکشن والے دن مانٹریگ کا نظام قائم کریں اشرف قریشی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف انتخابی نظام کو شفاف بنا نا چاہتی ہے اور انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں نیک اور صالح قیادت کو انتخابی عمل کے ذریعے سامنے لایا جایا گا۔