کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Target Killers Arrested

Target Killers Arrested

کراچی (جیوڈیسک) ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے باروی مواد نٹ بولٹ، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

گرفتار ٹارگٹ کلر نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے کی ریکی کی تھی۔ گرفتار تینوں ٹارگٹ کلرز 15 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب کاونٹر ٹیرزام ڈپیارٹمنٹ نے خواجہ اجمیرنگری کے علاقے نارتھ کراچی میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر خرم شمشاد کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآ مد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم 15 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہ۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔