کراچی: ناظم آباد میں ٹریفک حادثہ ،بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے،جس میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ ناظم آباد نمبر 7میں اندر پاس میں پیش آیا، جہاں بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں وہاں موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بس کو آگ لگا دی۔