کراچی کورنگی میں 13 دہشت گرد سرگرم ہیں، گرفتار دہشتگرد کے انکشافات

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کاونٹر ٹیرزام ڈپیارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار دہشتگرد محمد ارسلان سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ دہشتگرد ارسلان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ کورنگی میں کالعدم تنظیم کے 13 سرگرم دہشتگر د موجود ہیں۔ گروپ کے کئی ساتھی دوسری تنظیم کے لئے بھی کام کرتے ہیں۔

معارف اللہ نامی دہشتگرد لڑکوں کی برین واشنگ کرتا ہے۔ ایک ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے کراچی میں چندہ جمع کر کے زاہد نامی دہشتگرد کے حوالے کی جاتی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہناہے کہ گرفتار دہشتگرد ارسلان 3 مرتبہ افغانستان جا چکا ہے۔ دہشتگرد نے افغانستان سے مختلف اقسام کے ہتھیار چلانے کی ٹریننگ بھی لے رکھی ہے۔