آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی منزل کی جانب رواں دواں ،گزشتہ روز 3کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے کوارٹر فائنل میں بلوچ محمڈ ن ملیر نے مضبوط حریف شرافی محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسرے میچ میں ماری پور بلوچ نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد آل برادرز ملیر کو 3-2سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں ملیر کی معروف ٹیم ملیر شاہین نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم شفیع الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عمر بلوچ ،عبدالغفور بلوچ اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔