بلدیہ کورنگی کے تحت امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر روڈ کارپیٹنگ کا کام جاری

korangi News

korangi News

کراچی : بلدیہ کورنگی کے چیئر مین سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین رکن الدین تاج کی ہدایت پربلدیہ کورنگی کے کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل اور،ملیر زونز میں محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں صفائی وستھرائی اور روشنی اور علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کی بہتری کے بعد امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے راستوں پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور روڈ کارپیٹنگ کے کام کو بھی ہنگامی بنیادوں پر تقریبا مکمل کر دیا گیا ہے تاکہ یوم عاشورہ پر عزداران حسین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بلدیہ کورنگی چیئر مین سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ عزاداران حسین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں علاقائی سطح پر درپیش مسائل کو برق رفتاری کے ساتھ حل کرنے کے لئے بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں شکایتی مراکز قائم کردیئے گئے ہیںاور یوم عاشورہ کے موقع پر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئر مین رکن الدین تاج و دیگربلدیاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے علاقے یو سی 33 ضیاء کالونی،جیو بازارکورنگی کی مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا ور بلدیہ کورنگی کی جانب سے سڑکوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا، وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے دورہ کے موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور منتظمین کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے بعد ازاں منتظمین کے ہمراہ چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر جاری ترقیاتی کاموں اور تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے انتظامات تیزکئے جائیں اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون ایس معین اور یوسی 33وائس چیئرمین محمد ناصر بھی موجود تھے۔