کراچی سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر پر مسافروں کے’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

Airport

Airport

کراچی (جیوڈیسک) لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی میں تاخیر سے تنگ آئے ہوئے مسافروں نےپر احتجاج کرتے ہوئے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگا دیئے۔ کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجےروانہ ہونا تھا۔

تاہم 8 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہو سکی اور مسافر ایئرپورٹ پر پرواز کی روانگی کا انتظار کررہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نیا وقت دینے کے بعد پرواز کے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی ہی سے اسلام آباد جانے والی ایک پرواز میں 2 ارکان پارلیمنٹ کے باعث ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں ارکان کو طیارے سے باہر نکال دیا تھا۔