کراچی میں زمینوں پر قبضے میں خاتون پولیس افسر کے ملوث ہونے کا انکشاف

Shehla Qureshi

Shehla Qureshi

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں لینڈ مافیا کا پولیس سے گٹھ جوڑ نئی بات نہیں لیکن اب قبضہ مافیا کو ایک خاتون پولیس افسر کی مدد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

کراچی کے گلستان جوہر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے 700 گز کے قیمتی پلاٹ پر قبضے سے متعلق اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اے ایس پی شہلا قریشی نے گلستان جوہر میں واقع کروڑوں روپے کے ایک پلاٹ پر قبضے کے لئے لینڈ مافیا کے سرغںہ مٹھل چانڈیو عرف مٹھا خان کی معاونت کی، پلاٹ پر قبضے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا لیکن اس کے باوجود اے ایس پی شہلا قریشی اس پلاٹ پر تعمیرات کو مسمار کرنے جاپہنچیں۔

متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے تحریر کی گئی رپورٹ اعلیٰ پولیس حکام تک پہنچی ہے لیکن اب تک نا تو رپورٹ کی روشنی میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور شہلا قریشی اب بھی اپنے منصب پر موجود ہیں۔