کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) نادرن بائی پاس پر خیرآباد کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران کالعدم جماعت کے دو دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت اکرام محسود کے نام سے کر لی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ادھر کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان لوٹ مار سمیت قتل کی واردات میں ملوث ہیں۔

گلستان جوہر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نعمان کے نام سے کر لی گئی ہے۔ ملیر الفلاح کے علاقے عظیم پورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا۔