کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاون قصبہ کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ملزموں اور پولیس اہلکاروں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دس منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کر کے بین الصوبائی ڈکیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کریم بخش ملاح ڈکیتی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

رینجرز نے گارڈن میں قائم پاکستان سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر ایک بار پھر چھاپہ مار کارروائی کی رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کیا اور مذہبی جماعت کے دفتر کی تلاشی لی۔ تاہم تلاشی کے بعد رینجرز کی نفری واپس لوٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل کارروائی کے دوران حراست میں لئے گئے سنی تحریک کے کارکن بھی موجود تھے جن کی نشاندہی پرتلاشی لی گئی تھی۔