کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے ایکشن، 13 ملزمان گرفتار

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد سمیت تیرہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پریڈی تھانے کی پولیس نے رات گئے ایم جناح روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد چار ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ان کی شناخت زین انصاری ،حسن ،حسنین اور رضااللہ سے ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے شاہ فیصل کالونی نمبر تین اور پانچ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر سات افراد کو حراست میں لے کر ملزمان کی نشاندہی پر جدید اسلحہ برآمد کر لیا ،جبکہ حیدری میں بھی ایک کارروائی کے دوران دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔