کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی، 2 ہزار گولیاں برآمد

Bullets

Bullets

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشان دہی پر لائنز ایریا سے زیر زمین چھپائی گئی 2 ہزار گولیاں برآمد کر لیں۔

پیر اور منگل کی درمیانی رات کراچی کے علاقے لائنزایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایک پلاٹ میں بھاری مشین کی مدد سے کھدائی کرکے مختلف اقسام کی 2 ہزار گولیاں برآمد کر لیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پہلے سے گرفتارملزم کی نشاندہی پرعمل میں آئی ہے اوربرآمد ہونے والی گولیوں میں ایس ایم جی ، جی تھری اور 8 ایم ایم کی گولیاں شامل ہیں. دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جمشید روڈ پر کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج کو گرفتار کر لیا۔