کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، 3 ملزم گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ صدر پریڈی میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار استاد تاجو گروپ سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کرائم برانچ پولیس نے کارروائی کر کے بینکوں اور نجی کمپنیوں کی جعلی دستاویزات بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عبدالحمید جعلی دستاویزات کے ذریعے شہریوں سے پیسے لوٹنے میں ملوث ہے۔