کراچی : وکلا کی دہشتگردی کا مقدمہ درج ہونے پر دوسرے روز بھی ہڑتال

Strike

Strike

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں وکلا نے اپنے سا تھی وکیل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے کے خلاف دوسرے دن بھی ہڑتال کردی ، مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا۔

سلیمان نعیم عباسی ایڈووکیٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی میں وکلا نے دوسرے دن بھی ہڑتال کر دی ۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سندھ ہائیکورٹ ، سٹی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی۔

مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہڑتال کے باعث جیل سے قیدیوں کو عدالت نہیں لایا گیا ۔ وکلا سندھ ہائی کورٹ میں جمع ہوں گے جہاں احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔