کراچی میں ہلکی بارش سے درجنوں گاڑیاں حادثات کا شکار

Accidents

Accidents

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جب کہ درجنوں گاڑیاں حادثات کا شکار ہو گئیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں تھوڑا اضافہ ہو گیا۔ کراچی کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں ڈیفنس، اختر کالونی، گلشن، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، نیپا، شارع فیصل، اولڈ سٹی ایریا، صدر، طارق روڈ، بہادر آباد اور اورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔

ہلکی بارش کے باعث شہید ملت روڈ، شارع فیصل پر درجنوں موٹر سائیکلیں پھسلنے کے باعث متعدد افراد زخمی جب کہ نیپا کے پل پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔