کراچی: لیاری چاکیواڑہ میں پولیس مقابلہ، گینگ وار گروپ کا کارندہ ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقےلیاری چاکیواڑہ میں پولیس مقابلہ میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ بلال عرف بھایا ہلاک ہو گیا۔

بلال عرف بھایا قتل کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے جعلی میجر سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گاڑی اور رینجرز کی وردی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورنگی پولیس نے پنچاب میں کارروائی کر کے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند ماہ قبل اپنے ساتھی کے ساتھ کورنگی کاز وے پر پولیس اہلکار کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کا ساتھی فیصل بنگالی مفرور ہے۔

دوسری جانب گلشن معمار میں فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار اکرم زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔