کراچی : لیاری گینگ وار کی سہولت کار 6 خواتین گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے لیاری گینگ وار کی سہولت کاری کے الزام میں چھ خواتین کو گرفتار کر لیا، گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرمنل پکڑا گیا۔

پولیس نے لیاری گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاری سے چھ خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ان پر گینگ وار کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

گرفتار خوایتن میں شمع، صبیحہ اور زبیدہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خوایتن بھتہ کی پرچیاں پہنچانے کا کام کرتی تھیں۔ خواتین کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نےگلشن اقبال میں مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل گرفتارکر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔