کراچی : لیاری گینگ وار کارندے کے گھر چھاپہ، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Weapons

Weapons

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے قریب پرانا گولیمار میں رینجرز نے کارروائی کر کے مکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں 9 ایس ایم جیز، 2 رپیٹر، ایک 32 بور پسٹل، 11 نائن ایم ایم پستول، 9 تیس بور پستول، ایک ایئرگن، 30 بورمورز اور ایک آوان گولہ شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران 5 ہزار مختلف اقسام کی گولیاں اور 76 دستی بم اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مکان سے 841 کلو گرام چرس، 122 کلو ہیروین اور 480 شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ پھیلانے کے لیے رکھا گیا تھا۔