کراچی: لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار

Karachi Lyari Police Operation

Karachi Lyari Police Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے گینگ وار کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جن میں علی محمد محلہ، پھول پتی لین، دبئی چوک اور عیدو لین شامل ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کا کارندہ سراج بلوچ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ وار اڈے کو مسمار کرکے آگ لگا دی۔