کراچی: ملیر میں رینجرز کا آپریشن،5 افراد زیرِ حراست

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر کی جعفرطیار سوسائٹی میں رینجرز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ رینجرزنے ملیر کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی میں کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے، جس میں 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔