بلدیہ ملیر اور ٹی بی لپروسی سینٹر کے زیر اہتمام ٹی بی آگاہی واک کا اہتمام

TB Awernase Wak

TB Awernase Wak

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر اور ٹی بی لپروسی سینٹر کے زیر اہتمام ٹی بی سے آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ ملیر ٹائون سے جرامین چورنگی تک منعقد کی گئی۔

واک کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے صدر مشتاق مٹھو نے کہا انہوں نے شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امراض سے آگاہی کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے مرض سے آگاہی سے ہم ٹی بی سمیت مہلک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

واک میں ڈاکٹر حسن ،ڈاکٹر حناء ،طفیل مہر ،رضا بروہی ،نسیم بھٹی اور اسکولوں کے طلباء و طالبات اور بلدیہ ملیر کے افسران و ملازمین کی شرکت کی ۔شرکاء نے ٹی بی سے بچائو سے متعلق پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔