کراچی : منگھوپیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور 4 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

ہلاک دہشتگرد کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔