کراچی : منگھوپیر میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشتگرد ہلاک

Police Encounter in Manghopir

Police Encounter in Manghopir

کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر میں پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، منگھوپیر واٹر پلانٹ کے قریب حساس ادارے کی نشاندہی پر ایس ایس پی رائو انوار کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

ایس ایس پی رائو انوار کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ 2 دہشتگردوں کی شناخت حیدر اور عبداللہ کے نام سے کرلی گئی ہے ۔ فائرنگ کے باعث 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ہلاک دہشتگرد پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان سمیت کالعدم تحریک طالبان کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔