آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہزاد محمڈن کی فتح

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعائون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں شہزاد محمڈن نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم کیماڑی محمڈن کو 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے اخلاق نے جبکہ اختر نے ایک گول اسکور کئے حریف ٹیم کا واحد گول نعمان نے کیا۔

دوران کھیل کیماڑی محمڈن نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ضلع ملیر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے وائس چیئر مین اخرم خانے کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوچ محمد علی ،سیکریٹری شرافی محمڈن صدیق بلوچ ،ملا رشید ،انو ربھائی ،طارق خان اور دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں کورنگی بلوچ نے ابراہیم میموریل کو 5-0سے ،کلمت ویلفیئر سینٹر نے پنالٹی ککس پر معمار اسپورٹس کو 5-4سے ،ینگ بلال نے بلوچ یونین ملیر کو 2-1سے ،بلوچ مجاہد نے واصف میموریل کو 4-1سے ،حیدری بلوچ نے سخت مقابلے کے بعد نذیر محمڈن کو 1-0سے ،سندھ مسلم گذری نے پنالٹی ککس پر ملیر نیشنل کو 3-0سے ،شہید جمیل نے پنالٹی ککس پر غنی الیون کو 5-4سے ،با ران محمڈن نے بھی پنالٹی ککس پر آزاد الیون بنارس کو 4-3سے ،برما محمڈن نے بلوچ اسٹار لالوکھیت کو 2-0سے اور بلوچ برادرز لیاری نے بابا بخاری کلب کو 1-0سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

میچوں میں ریفریز کے فرائض شوکت خان ،ممتاز شاہ ،شاہ جہاں بلوچ ،شفیع بلوچ اور غفار بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حبیب خان ،محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔