آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب لانڈھی اورسرحد اسپورٹس کلب لانڈھی کے زیر اہتمام مورخہ 2اکتوبر2015ء سے اللہ داد محمڈن فٹ بال گرائونڈ لانڈھی پر “آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز ہوگا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر احمد بلوچ اور طارق خان کے اعلامیہ کے مطابق اس خوبصورت ایونٹ میں شہر کی پانچوں ڈسٹرکٹس کی 64ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

ٹورنامنٹ میں شکرت کی خواہش مند ٹیموں کے آفیشلز جلد ازجلد ٹورنامنٹ آرگنائزر سے رابطہ کریں۔