کراچی : میرا کا سینما گھر کا دورہ

Meera

Meera

کراچی (جیوڈیسک) سرخی پاؤڈر سے اپنے حسن کو مزید نکھارتی میرا جی ان دنوں کراچی میں اپنی نئی فلم ہوٹل کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ کراچی کی گرمی سے بے حال ہونے کے باوجود میرا جی نے اپنی فلم کی پروموشن کا ارادہ ترک نہیں کیا۔

میرا جی نے ڈیفنس میں واقع سینما گھر کا دورہ کیا لیکن سینما گھر کی اسکرینوں پر اپنی فلم کا ٹریلر نہ دیکھ کر ان کا موڈ آف ہو گیا لیکن میرا بھی میرا ہیں۔ انہوں نے ہمت نہ ہارنے کا اعلان کیا۔

مداحوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں اپنی فلم دیکھنے کی تاکید بھی کی۔ اس موقع پر ان کے پیر پر بنا ٹیٹو بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔