کراچی کا جلسہ تمام سیاسی جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا، قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں 18 اکتوبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 18 اکتوبر کو نوجوان قیادت بلاول کو عوام کے سامنے پیش کریں گے جنھوں نے دو قدم چل کر ہی عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ بلاول بھٹو کی تعریفوں کے ساتھ عمران خان پر تنقید کرنا نہیں بھولے۔ انکا کہنا تھا کہ جو لیڈر کراچی آ کر مزار قائد پر حاضری نہ دے وہ غریبوں کی کیا بات کرے گا۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو خطرات کے باوجود عوام کے درمیان رہنا چاہتے ہیں اور دنیا دیکھے گی کہ 18 اکتوبر کو بلاول بھٹو کی قیادت میں جاں نثاران بھٹو تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔