کراچی: میمن گوٹھ میں پولیس و رینجرز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ہوا ہے، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 4ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔مقابلے میں ہلاک دہشتگرد وں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔