پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ 2015ء میں اجے اسپورٹس کی فائنل میں جگہ کنفرم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) اے ڈبلیو فٹ بال کلب کراچی کے زیر اہتمام کے جی اے گرائونڈ نمائش چورنگی پر جاری پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ 2015ء کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اجے اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم چاند اسپورٹس کو سڈن ڈیتھ پر 9-8 سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دوران کھیل دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے لیکن غلط نشانہ بازی کے باعث گیند گول پوسٹ میں داخل نہ ہوسکی تاہم سڈن ڈیتھ پر اجے اسپورٹس نے یہ مقابلے جیت کر فائنل میں اپنی جگہ کنفرم کرلی کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی پاک گجرات فٹ بال کلب کے جنرل سیکریٹری وجے کمارچوہان تھے جن کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا۔

اس موقع پر سابقہ ممبر ڈسٹرکٹ ایسٹ منو سوامی ،سور داس،خیام ڈیورڈ،کامران بروہی ،جگدیش،جگدیش نتھو لال اور ٹورنامنٹ آرگنائزر انیش شام جی بھی موجود تھے ۔اس میچ میں ریفری کے فرائض محمد رضوان ،نصرالدین پپواور کریم حاتم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر انیش اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Karachi Footbal News

Karachi Footbal News