کراچی میں جدید اور مغربی طرز کے ملبوسات کا فیشن شو

Fashion Show

Fashion Show

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جدید اور مغربی طرز کے ملبوسات کا فیشن شوہوا،زیادہ تر ونٹر ویر پر مبنی اس فیشن شو کا اہتمام میڈیا کی موجودگی میں مقامی شاپنگ مال میں کیا گیا جس میں خواتین، شائقین اور عام خریداروں کی بھرپور دلچسپی رہی۔

نمائش میں مغربی طرز کے ملبوسات سمیت جوتے ، ہینڈ بیگ ، جیولری جیسی مختلف اشیا ء بھی شامل ہیں۔جوتے، ہینڈ بیگ اور جیولری خواتین کی خصوصی توجہ کا مرکزرہے۔

جدید اور مغربی طرز کے خواتین کے ملبوسات کی یہ نمائش فیشن کے نئے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔عام استعمال کے کزول سمیت سپورٹس اور فارمل ایوننگ ویر پر مشتمل اس رینج میں انٹرنیشنل فیشن کے میعار کو مناسب قیمت کے ساتھ برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نمائش میں مغربی طرز کے ملبوسات سمیت جوتے ، ہینڈ بیگ ، جیولری جیسی مختلف اشیا ء بھی شامل ہیں۔