کراچی: پیسے نہ دینے پر فائرنگ، ملزم بیوی، بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو قتل کرکے فرار

Karachi, Murder

Karachi, Murder

کراچی (جیوڈیسک) پیسوں کے تنازعے نے بھائی کا خون سفید کر دیا، کراچی کے علاقے بنارس میں جوئے کا اڈا چلانے والے ملزم نادر خان نے گھر میں جھگڑے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر دی، اور اپنی بیوی راج بی بی، بھائی دیور خان،

بھابھی نور بی بی اور بھتیجی سعیدہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ واقعے میں ملزم کی سالی اور اس کا بیٹا بھی زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نادر خان جوئے کا اڈا چلاتا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیسوں کے لین دین کے باعث پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔