کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی

Double Ride

Double Ride

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں 2 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔

کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی یوم دفاع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے جو 5 اور 6 ستمبر تک برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔