کراچی میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کی سفارش

Pillion Riding

Pillion Riding

کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبونے کراچی میں 21 رمضان سےعید الفطرتک موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کے لیے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو خط لکھ دیا ہے یہ تجویز رمضان میں امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے دی گئی۔

غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ رمضان کے آخری عشرے میں چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بے حد اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔