کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی پر اطلاق شروع

Pillion Riding Baned

Pillion Riding Baned

کراچی (جیوڈیسک) موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے شروع ہو گیا ہے۔

چہلم امام حسین پر سیکیورٹی خدشات کےتحت ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔بچے، خواتین، بزرگ اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سندھ پولیس نے حکومت سندھ کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔