کراچی: رابطہ کمیٹی کے سابق رکن قمر منصور کے بھائی مسعود زین گرفتار

 Zain Masud, arrested

Zain Masud, arrested

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ناظم آباد کے علاقے پاپوش میں کارروائی کر کے مسعود زین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مسعود زین ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن قمر منصور کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسعود زین گلبہار سیکٹر ممبر بھی ہیں۔ تاہم وہ کچھ عرصے سے غیرفعال تھے۔

مسعود زین کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مسعود زین کے بڑے بھائی سابق رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور کو رینجرز نے 90 روز تک حراست میں رکھا تھا اور قمر منصور کو پولیس کی تحویل میں دیئے جانے کے بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔