کراچی سے متحدہ کا میئر بنانا عوام کے ساتھ فراڈ ہے۔ عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی نے کہا ہے کہ ایک طرف تو متحدہ پر غداری کے مقد ما ت بنا ئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف سندھ میں MQMکے میئر اور ڈسٹرکٹ وچیئرمین کی بات کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کراچی سمیت سندھ میں متحدہ کے میئر اور ڈسٹرکٹ چیئر مین منتخب کیئے گئے تو یہ عوام کے ساتھ فراڈ ہوگا۔ عالم علی نے کہا کہ کراچی میں ایک سال کیلئے کسی بھی سماجی رہنما کو نگراں میئر بنایا جائے۔

بلدیاتی قوانین وقانون کے مطابق امن پسند وشہریوں کو اقتدار میں شامل کیا جائے۔ کراچی میں تمام تر ڈیولپمنٹ کے کام پبلک گورنمنٹ پارٹنر شپ یعنی سٹیزن کمیونٹی بورڈز کے زریعے کرائے جائیں۔

پبلک سیفٹی کمیشن کو فعال بنایا جائے۔ پولیس آرڈر2002بحال کرکے اس پر مکمل عمل کرنے سے نہ صرف امن آئے گا بلکہ لوگوں کی بنیادی سہولیات تعلیمی، صحت ، صفائی جیسی سہولت بھی فراہم کی جاسکے گی۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت