بلدیہ کورنگی محکمہ تعلیم کے تحت یوم آزادی ٹیلنٹ فیسٹیول کا انعقاد

Independence Day Talent Festival

Independence Day Talent Festival

کراچی: بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام مختلف ڈیپارٹمنٹ کے تحت یوم آزادی کے موقع پر شایان شان تقریب کا انعقاد ،تقریبات میں عوام کی بھر پور شرکت بلدیہ کورنگی محکمہ تعلیم کے تحت شاہ فیصل کالونی ناصر حسین شہید فیملی پارک میں یوم آزادی ٹیلنٹ فیسٹول کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کورنگی کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچوں نے اپنے پرفارمنس کا بھر پور مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے ٹیلنٹ فیسٹیول کے انعقاد کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہاکہ کراچی کے مضافاتی بستیوں میںہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے غربت اور مسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں کے بچے اپنے ٹیلنٹ کو پروان نہیں چڑھا پا رہے ہیں اگر ان کی سرپرستی اور بہتر نگہداشت کی جائے تو ہمارے یہ بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو ،میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ولی محمد بلوچ ،ڈائریکٹر کونسل بلدیہ کورنگی ارشاد آرائیں ،ڈائریکٹر انفارمیشن ایاز خان،ڈائریکٹر ایجوکیشن جاوید مصطفی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع میں ترقی اور مسائل کے حل کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کررہی ہے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کو جد ید سہولتوں سے آراستہ کرنے اور اسکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائیں ۔قبل ازایں اسکائوٹس دستے اور معروف بینڈ نے قومی نغمے کے دھن پیش کئے اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے بچوں کی جانب سے یوم آزادی پر تیار کیا گیا طویل ترین قومی پرچم عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔