بلدیہ کورنگی کا تجاوزات ،وال چاکنگ اور شاہراہوں پر آوایزاں بینرزکے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

Shah Faisal Zone DMC Korangi Karachi News

Shah Faisal Zone DMC Korangi Karachi News

کراچی (جیوڈیسک) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول متعلقہ محکموں کے افسران کو ضلع کورنگی کی حدود میں وال چاکنگ ،تجاوزات اور شاہراہوں فٹ پاتھوں پر آوایزاں بینرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کے ذریعے فوری خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ جاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے اجلاس میں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

عوامی خدمات کے حوالے سے ضلع کورنگی میں بلدیاتی سہولیات کے ھوالے سے اقدامات مزید تیز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پربلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرتے ہوئے علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ کھیل کے میدانوں اور فیملی پارکوں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے اقدامات کو تیز اور محکما جاتی کا رکردگی کو بہتر بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کورنگی میں بلدیاتی مسائل کے خاتمے اور علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں۔