بلدیہ کورنگی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے امور انجام دئیے جائیں۔ امیر بخش جونیجو

Ameer Bakhsh Junejo Visit

Ameer Bakhsh Junejo Visit

کراچی : بلدیہ کورنگی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے امور اس انداز میں انجام دئیے جائیں جس سے یہاں رہائش پزیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آئے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے کورنگی زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے دوران مو جود وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے زریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے نیز جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے بعد ازاں انہوں نے فیملی پارک میں جاری کاموں کا معائنہ کر تے ہوئے کہا کی صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے آلودگی کے خاتمے کے لئے صاف ستھرے سر سبز ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

بلدیاتی ادارے صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سر سبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیں اور اسکی افادیت سے عوامی شعورکو بیدار کریں پودوں اور درختوں کی حفاظت کی جائے اور زیادہ سے زیادہ سبزہ اُگایا جائے تاکہ آلودگی کا خاتمہ کرکے صحت مند اور مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے اور پارک کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔