بلدیہ کورنگی کا سرسبز ماحول کو فروغ دیکر آلودگی سے پاک ماحول کے قیام کے لئے اقدامات تیز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے اور صاف ستھرا سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت اقدامات تیز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ اس کی افادیت سے عوامی شعور کی بیداری کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے درختوں اور پودوں کی آبیاری اور اس کی حفاظت کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان اور زونز کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی میں عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا آلودگی سے پاک سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو مزید تیز کرکے عوامی شکایات کو فوری ازالہ ممکن بنا نے کے ساتھ ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے ،علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں میں کچرا ،مٹی ،ملبہ اور بلڈنگ میٹریل پھیلانے ،کچرے کو آگ لگا نے اور درختوں اور پودوں کو نقصان پہنچاکر قدرتی ماحول کو آلودہ کرنے جیسے اقدامات کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے اور مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لایا جائے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے فرائض میں غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر زیادہ سے زیادہ پودے اورہریالی کا قیام یقینی بنا یا جائے تاکہ قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے ساتھ صحت مند ماحول اور معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جا سکے۔