اسکولوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی میعار کی بہتری اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسکولوں کی عمارت کی بہتری اور طلباء و طالبات کو سہولت کی فراہمی کے ساتھ اسکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا کر ضلع کورنگی میں نجی اور سرکاری اسکولوں کی تفریق کا خاتمہ کیا جائیگا۔

تعلیم کے فروغ کے لئے یکساں تعلیم نظام کا قیام اشد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کو تفصیلی دورہ کرکے اسکولوں میں سہولیات اور تعلیمی معیار کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں میں بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اور واش روم کی حالت کو بہتر اور اسے فعال بنا یا جائے اس حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ہم اپنے اسکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنا نے کے ساتھ اسکولوں کی عمارتوں کو بھی مثالی بنا یا جائیگا تاکہ عوام میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے حوالے سے تفریق کو ختم کیا جاسکے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے سندھ حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کراچی کے مضافاتی علاقوں میں قائم اسکولوں کی حالت کی درستگی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کے لئے بلدیاتی اداروں کو خصوصی گرانٹ کے ساتھ اساتذہ اور اسٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لئے تعاون کرے،انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کا شعبہ ملکی معاشی ترقی کے ساتھ علاقائی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا بلدیہ ادارروں کو تعلیمی ماحول کی بہتری اور عوام کو سستی اورمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ھوالے سے اقدامات میں وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا کرعلم کا حصول اور معیاری طبی سہولت عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں مدد فراہم کی جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی