بلدیہ کورنگی میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ ،برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چھٹیاں منسوخ ،کنٹرول روم قائم

Karachi News

Karachi News

کراچی : بلدیہ کورنگی کا برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی چھٹیا ںمنسوخ ،دوران برسات علاقائی مسائل کے بروقت حل اور عوامی سہولتوں کی فوری فراہمی کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تمام دستیاب مشنری اور افرادی قوت کو آن روڈ رکھا جائے برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کے ساتھ برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی غلا م سرور چاچڑ کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے دوران برسات عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات قبل ازوقت مکمل کرلئے ہیں اس حوالے سے برساتی نالوں کی صفائی اور تمام چاک پوائنٹس کھو ل دیئے گئے ہیں انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ دروان برسات کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنا ئیں برسات کے دوران پرساتی پانی کی سڑکوں اور گلیوں سے نکاسی کے ساتھ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔