بلدیہ کورنگی کا تمام یوسیز میں لائبریری قائم کرنے کا اعلان

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاہے کہ ضلع کورنگی کی عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور علاقائی سطح پر تعمیر و ترقی کے ساتھ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام لائبریوں کو ماڈل بنایا جائیگا انہوں نے کہاکہ کتب بینی کو فروغ دیکر ہی معاشرے میں سدھار منفی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، بلدیہ کورنگی تمام یوسیز میں لائبریری قائم کرے گی متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ لائبریری میں ریڈرز کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ مولانا محمد علی جوہر لائبریری لانڈھی زون کا تفصیلی درے کے موقع پر مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،اکاونٹس آفیسر بلدیہ کورنگی وکاش لعل اور دیگر بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ لائبریری کو ہدایت کی بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام تمام لائبریوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کے ساتھ ریڈرز کی سہولت کے لئے واش روم اور پینے کے پانی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ عوامی وسائل عوام کے فلا ح و بہبود پر ہی سرف کئے جائیں گے ضلع کورنگی میں عوام کو بنیادی سہولیات پہنچا نے کے لئے ہر شعبوں میں بتدریج تبدیلی لاکر عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ہم باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی تعاون اور تجاویز کی روشنی میں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور یہاں بسنے والے ہر فرد کو مسائل سے نجات دلا کر بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی