کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں بھی آج تدریسی عمل معطل رہیگا

 NED University

NED University

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کے اعلان کے باعث آج کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں بھی تدریسی عمل معطل رہیگا۔

یونیورسٹی رجسٹرار غضنفر علی کے مطابق آج این ای ڈی یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ دوسری طرف رجسٹرار ہائی کورٹ کے مطابق آج سندھ ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتیں کھلی رہینگی۔