منگھوپیر، نیو کراچی، اتحاد ٹاؤن، مبینہ پولیس مقابلے،2 دہشتگرد ہلاک، 5 ملزم گرفتار

Karachi- 2 killed 5 arrest

Karachi- 2 killed 5 arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں منگھوپیر، نیوکراچی اور اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک منشیات فروش سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

منگھوپیر کے غازی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ پولیس سے مقابلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارےگئے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے بکتر بند گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2دہشت گردہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سےبارود بھری موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے، منگھو پیر میں سرچ آپریشن حساس اداروں کی نشاندہی پر کیا گیا۔

نیوکراچی انڈسٹریل ایریامیں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گردوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ برآمد ہوا ہے جن کے نام جنت گل اور راشد منہاس ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھی پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 2 مبینہ دہشت گردگرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔اسی علاقے سے ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔