کراچی: نئے سال کے جشن کے موقع پر ہوائی فائرنگ، 17 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں جشن منایا گیا۔ مختلف علاقے ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ رنچھوڑ لائن میں پیش آیا جہاں ہوائی فائرنگ سے عمیر نامی شخص زخمی ہوا۔ ریکسر لائن میں باسط نامی شخص اندھی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوا۔

لیاری چاکیواڑہ میں عتیق فائرنگ سے زخمی ہوا۔ ڈیفنس، گلشن اقبال، صدر، پی آئی بی میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ لائنز ایریا میں دو خواتین ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔