کراچی کی خبریں 5/10/2015

Karachi

Karachi

پاکستانی قوم کو داعش سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے: ایم آر پی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم نازاور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت کی علامت بننے والی تنظیم داعش کا تیزی سے پھلتا پھولتا وجود اور بڑھتا ہوا اثرو نفوذ یقینا دنیا کے ممالک کیلئے فکر انگےز ہے جس کی لہریں پاکستان میں بھی محسوس کی جارہی ہیں مگر افواج پاکستان نے جس طرح القاعدہ اور طالبان کا مقابلہ کرتے ہوئے وطن عزیز کو دہشتگردی کے ناسور سے محفوظ بنایا ہے وہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان میں داعش کیلئے نہ تو کوئی جگہ ہے اور نہ ہی اس کا پاکستان میں کوئی مستقبل ہے جبکہ آرمی چیف راحیل شریف کا یہ عزم کہ کسی بھی قیمت پر پاکستان میں داعش کا سایہ تک نہیں پڑنے دیں گے یقینا قوم کیلئے اطمینان و تسلی کا باعث ہے کیونکہ قوم جانتی ہے کہ جنرل راحیل شریف بہترین سپہ سالار اور افواج پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سینہ سپررہتے ہوئے دہشتگردی سے پاکستان کو مکمل طور پر پاک کرنے کا عزم رکھنے والی دنیا کی سب سے بہترین افواج ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھارتی عوام کی سب سے بڑی دشمن بھارت سرکار ہے ‘ جی کیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں غربت ‘ جہالت ‘ نا انصافی اور اخلاق باختگی و ذہنی پستی کی وجہ بھارتی حکمرانوں ‘ رہنما¶ں ‘ رہبروں اور سیاستدانوں و فوجی قیادت کا وہ احمقانہ رویہ ہے جس کے تحت وہ خطے میں اپنی چوہدراہٹ کے قیام اور اجارہ داری کیلئے بھارتی عوا م کے وسائل کو سامان جنگ کی تیاری ‘ پاکستان کیخلاف لابنگ اور الزام تراشیوں پر خرچ کرکے اپنی عوام کو بہت سے حقوق و سہولیات سے محروم کرنے کے اسباب پیدا کررہی ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ بھارتی سرکار اور قیادت کو اب اپنی عوام پر رحم کرتے ہوئے اپنے نقطہ نظر میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور مسئلہ کشمیر سمیت جوناگڑھ کے معاملے کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرکے بھارتی عوام کے اقوام عالم میں ختم ہوتے ہوئے وقار کو بحال کردینا چاہئے بصور ت دیگر وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے جب اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے بھارت کے مظلوم عوام کے ہاتھوں ہی بھارت کے حصے بخرے ہوتے دیکھیں گے اور بھارت کئی آزاد ریاستوں میں بٹ جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سعودی جیل سے رہائی پر زید حامد کو راجونی اتحاد کی مبارکباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستانی دانشور و عسکری تجزیہ کار زید حامد کی سعودی جیل سے رہائی پر زید حامد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ‘عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں‘اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر‘وحید کلہوڑو‘اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو‘رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا‘حسن علی لاکھانی‘سائیںعلی ڈنو‘اشتیاق ارائیں‘ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم ‘صدرا چوہدری ‘ فاطمہ میمن ‘ نگہت ہاشمی اور راجونی اتحاد میں شامل دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما¶ں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ ہر محب وطن پاکستانی کا بھی دشمن ہے اسی لئے اس نے سازش کے ذریعے زید حامد کو سعودیہ گرفتار کرایا مگر بھارتی سازش کے فاش ہونے پر سعودی حکومت نے زید حامد کو رہا کرکے انصاف پرستی اور برادرانہ جذبات کا ثبوت دیا ہے جس کیلئے ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سولنگی قوم کا ہر فرداور مرد وعورت اپنا ووٹ ضرور استعمال کرے‘ امیر سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سولنگی قوم کا ہر فرد اپنا ووٹ ضرور استعمال کرے اور ووٹ صرف اپنے حلقے کے سولنگی امیدوار کوہی دے چاہے وہ امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے یا آزاد حیثیت میں انتخاب لڑے کیونکہ سولنگی اتحاد کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ سولنگی قوم کی ترقی و خوشحالی ہے اور وہ سولنگی قوم کے زیادہ سے زیادہ نمائندوں کے ایوانوں میں پہنچنے سے مشروط ہے اسلئے سولنگی قوم پارٹی سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی برادری کے افراد کو کامیاب بناکر اسمبلیوں میں بھیجے ۔ پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی‘سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی اور ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ قومی حالات کے پیش نظر سولنگی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی بجائے سولنگی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اسلئے ہم سولنگی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ سولنگی قوم پارٹی سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی برادری کے افراد کو کامیاب بناکر اسمبلیوں میں بھیجے۔